صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ غزوات کا بیان ۔ حدیث 1565

اسود عنسی کے قصہ کا بیان

راوی: سعید بن محمد جرمی , یعقوب بن ابراہیم ان کے والد , صالح , ابن عبیدہ بن نشیط , عبداللہ , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ عُبَيْدَةَ بْنِ نَشِيطٍ وَکَانَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ بَلَغَنَا أَنَّ مُسَيْلِمَةَ الْکَذَّابَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَنَزَلَ فِي دَارِ بِنْتِ الْحَارِثِ وَکَانَ تَحْتَهُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ کُرَيْزٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ فَأَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ وَهُوَ الَّذِي يُقَالُ لَهُ خَطِيبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضِيبٌ فَوَقَفَ عَلَيْهِ فَکَلَّمَهُ فَقَالَ لَهُ مُسَيْلِمَةُ إِنْ شِئْتَ خَلَّيْتَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْأَمْرِ ثُمَّ جَعَلْتَهُ لَنَا بَعْدَکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذَا الْقَضِيبَ مَا أَعْطَيْتُکَهُ وَإِنِّي لَأَرَاکَ الَّذِي أُرِيتُ فِيهِ مَا أُرِيتُ وَهَذَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ وَسَيُجِيبُکَ عَنِّي فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ عَنْ رُؤْيَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي ذَکَرَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ذُکِرَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أُرِيتُ أَنَّهُ وُضِعَ فِي يَدَيَّ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَفُظِعْتُهُمَا وَکَرِهْتُهُمَا فَأُذِنَ لِي فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا فَأَوَّلْتُهُمَا کَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ فَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيُّ الَّذِي قَتَلَهُ فَيْرُوزُ بِالْيَمَنِ وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةُ الْکَذَّابُ

سعید بن محمد جرمی، یعقوب بن ابراہیم ان کے والد، صالح، ابن عبیدہ بن نشیط، عبداللہ، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ مسیلمہ کذاب مدینہ آیا ہے اور دختر حارث کے مکان میں ٹھہرا ہے اس کے نکاح میں ام عبداللہ بن عامر، حارث بن کریز کی لڑکی تھی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثابت بن قیس بن شماس جنہیں خطیب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا جاتا ہے تھا ساتھ لئے ہوئے مسیلمہ کے پاس پہنچے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ایک ٹہنی تھی آپ نے رک کر اس سے گفتگو کی تو مسیلمہ نے کہا اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیں تو آپ ہمارے اور حکومت کے درمیان حائل نہ ہوں پھر اسے اپنے بعد ہمارے لئے کردیجئے تو اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو مجھ سے یہ ٹہنی بھی مانگے گا تو میں تجھے نہ دوں گا اور میں تو تجھے ویسے ہی دیکھ رہا ہوں جیسے میں نے خواب میں دیکھا ہے اور یہ ثابت بن قیس ہیں میری طرف سے تجھے جواب دیں گے پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم واپس آ گئے عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ خواب کے بارے میں پوچھا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ مجھ سے یہ بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سو رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ میرے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن رکھے گئے ہیں میں گھبرا گیا اور وہ مجھے برے معلوم ہوئے تو مجھے حکم ہوا تو میں نے ان پر پھونک ماری تو وہ دونوں اڑ گئے میں نے اس کی تعبیر دو کذابوں سے کی جو نکلیں گے عبیداللہ نے کہا کہ ایک ان میں سے عنسی تھا جسے فیروز نے یمن میں قتل کردیا تھا اور دوسرا مسیلمہ کذاب تھا۔

Narrated Ubaidullah bin Abdullah bin Utba:
We were informed that Musailima Al-Kadhdhab had arrived in Medina and stayed in the house of the daughter of Al-Harith. The daughter of Al-Harith bin Kuraiz was his wife and she was the mother of 'Abdullah bin 'Amir. There came to him Allah's Apostle accompanied by Thabit bin Qais bin Shammas who was called the orator of Allah's Apostle. Allah's Apostle had a stick in his hand then. The Prophet stopped before Musailima and spoke to him. Musailima said to him, "If you wish, we would not interfere between you and the rule, on condition that the rule will be ours after you… The Prophet said, "If you asked me for this stick, I would not give it to you. I think you are the same person who was shown to me in a dream. And this is Thabit bin Al-Qais who will answer you on my behalf." The Prophet then went away. I asked Ibn Abbas about the dream Allah's Apostle had mentioned. Ibn Abbas said, "Someone told me that the Prophet said, "When I was sleeping, I saw in a dream that two gold bangles were put in my hands, and that frightened me and made me dislike them. Then I was allowed to blow on them, and when I blew at them, both of them flew. Then I interpreted them as two liars who would appear.' One of them was Al-'Ansi who was killed by Fairuz in Yemen and the other was Musailima Al-Kadhdbab."

یہ حدیث شیئر کریں